
پاکستان کے مقبول گلوکار بلال خان کی ایک نئی اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر گلوکار بلال خان کافی متحرک رہتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایک دلچسپ ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی ہے۔
ویڈیو میں بلال خان کمرے کی لائٹ کو بار بار آن آف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو پر کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”میرے بہن مجھ سے سوال کرتی ہے کہ میں اسے اتنا پریشان کیوں کرتا ہوں۔“
انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں بلال خان نے لکھا کہ اگر بھائی اس لیے نہیں تو پھر کس لیے ہیں؟
View this post on Instagram
بلال خان پاکستان کے معروف گلوکار ہیں۔ ان کی آواز کی مداح لاکھوں میں ہیں۔ حال ہی میں گلوکار کو پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں مینارِ پاکستان میں ہونے والے جلسے میں اسٹیج پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے گانا گاتے دیکھا گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LvsGSxe