
آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کی بھارتی نژاد اہلیہ ونی رمن کے ساتھ ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی رسومات مکمل ہوگئیں۔
میکسویل اور ونی کی شادی ایک ہفتہ قبل آسٹریلیا میں ہوئی جس کے بعد دونوں بھارتی شہر چنائی آگئے اور جوڑے کی ہندو طور طریقوں سے رسمیں ادا کی گئیں۔
اس سے قبل جوڑے نے ہلدی کی رسم کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔
From Maxwell's wedding
Congratulations to this beautiful couplepic.twitter.com/z6vIEuiwja
— RO45
(@Pikachu__264) March 28, 2022
ایک ہفتے سے جاری کرکٹر کی شادی کی تقریبات اب ختم ہوگئی ہیں، شادی کے دن دونوں نے ایک دوسرے کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے ورمالا پہنائی۔
اس کے علاوہ دونوں کی شادی کے کارڈ کی تصویر بھی سامنے آئی جس پر تامل زبان میں مہمانوں کو شادی کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ونی اور میکسویل کی منگنی عالمی وبا کورونا وائرس سے قبل 2020 میں ہوئی تھی، گلین اپنی شادی کے باعث دورہ پاکستان پر نہیں آسکے۔
Wedding Card invitation of Glen Maxwell and his wife Vini Raman in Traditional Tamil Language pic.twitter.com/3b8logCOZZ
— Heritage Guy (@HeritageGuy7) February 15, 2022
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AzKnI9M