
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے پر قلندرز کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو مبارک باد پیش کی۔
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ایونٹ کی فیورٹ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔
محمد حفیظ کو شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد حفیظ کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی ٹرافی اور فیملی کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کی اور انہیں مبارک باد پیش کی۔
Hafeez bhai the great
![]()
congratulations to you guys .. well done @MHafeez22 https://t.co/pby4fZ9e7x
— Sania Mirza (@MirzaSania) February 28, 2022
واضح رہے کہ قلندرز کی کامیابی پر کرکٹرز، شوبز ستاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا پر قلندرز کی کامیابی پر میمز کی بھرمار بھی رہی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qtyAXoW