
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت دیگر رہنماؤں کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاست میں واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اُن کی باتیں قابلِ ستائش ہیں‘۔ عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کی صورت میں پہلے سے ایک پلیٹ فارم موجود ہے، جس کی سیاسی جدوجہد جاری ہے، کسی اور کی جگہ اس کو مضبوط کرنے کا انتخاب پہلا ہونا چاہیے۔
عامر خان نے سابق گورنر سمیت دیگر رہنماؤں کو شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ’میں سب کو دعوت دیتا ہوں ایم کیو ایم میں شامل ہوکر اسے مضبوط کریں، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، شمولیت کرنے والوں کو احترام اور عزت کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا اور انہیں دل سے قبول کیا جائے گا‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں ظلم و زیادتیاں اور نا انصافیاں بڑھ گئیں ہیں، دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کے نتائج کس طرح تبدیل کیے گئے کسطرح آر ٹی ایس سسٹم بیٹھا سب کے علم میں ہے، کراچی میں حلقہ بندیاں اپنی مرضی اور مفاد کے تحت کی گئیں، فیصل کنٹونمنٹ میں گلستان جوہر میں جہاں ایک وارڈ ہوتا تھا وہاں پانچ وارڈ بنا دئیے گئے۔
مزید پڑھیں: ’قابلِ قبول چہرے سیاسی خلا پورا کرنے کے لیے نکل رہے ہیں‘
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے 90 کارکنان آج بھی لاپتہ ہے جبکہ حراست میں لیے گئے کارکنان کے مقدمات نہیں چلائے جارہے، ہمیں نہ آفس دیے گئے اور نہ برابری کی سیاسی آزادی فراہم کی گئی،ہم پر آج بھی سختیاں برقرار ہیں، لوگوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایم کیو ایم کو فنڈز نہ دیں، اس طرح کے غیر فطری عمل کے نتائج کبھی مثبت نہیں آتے، کراچی میں جو بھی کیا گیا اُس کا رزلٹ سب کے سامنے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دبئی میں مقیم سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سیاسی میں واپسی کا اشارہ دیا تھا۔
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سیاست میں انٹری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا میرے پاس مختلف آپشنز پر غور کررہا ہوں، کچھ لوگ چاہتے ہیں میں سیاست اور ملک میں واپس نہ آؤں کیونکہ میرے آنے سے ان کی دکانیں بند ہوجائیں گی۔
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا تھا کہ کراچی اور پاکستان میں مختلف اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہوں اور مختلف آپشنز پر غور کررہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں اچھے اورپڑھے لکھے لوگ ہیں ، خالد مقبول ، فاروق ستار ، فروغ نسیم ، رضا ہارون ، ڈاکٹر صغیر احمد ، وسیم آفتاب سمیت اچھے چہروں کو اگے آنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی سیاست میں پھر انٹری
ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے منحرف رہنماؤں انیس ایڈوکیٹ، رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔
بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے دبئی میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی اور انہیں سیاست میں واپس آنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
جس کو ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے منحرف رہنماؤں نے خوش آمدید کہا تھا۔
بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے دبئی میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی اور انہیں سیاست میں واپس آنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
The post سابق گورنر سندھ عشرت العباد کو سیاسی جماعت میں شمولیت کی دعوت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bMRKyB