
دبئی: ایکسپو دوہزار دبئی پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ گر ہے، جہاں ایمانداری کے صلے میں اماراتی نوجوان کو بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اماراتی شہری خالد محمد بن جاسم الحوسنی کو ایکسپو وزٹ کے دوران ایک بٹوہ ملا تھا، جس میں 15 ہزار درہم کیش اور کچھ اہم کاغذات موجود تھے، جس پر انہوں نے ایکسپو میں قائم لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سیکشن کے حوالے کیا۔
دبئی پولیس نے الوحسنی کی ایمانداری اور بہترین اخلاق کی تعریف کی اور انہیں ایک تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔
فوجداری تحقیقاتی امور کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے الحوسنی کی ایمانداری کی تعریف کی، اعزاز سے نوازنے پر الحوسنی نے پولیس سے اظہار تشکر کیا اور پیغام دیاکہ ہمیشہ ذمے دار اور ایماندار رہے۔
دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ بٹوہ اصلی مالک تک پہنچادیا گیا ہے۔
The post یو اے ای: شہری نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BOiF80