’نیوزی لینڈ جیتا تو بیگ پیک کرکے گھر جائیں گے‘

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے صحافی کے سوال کا سیدھا سا جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ افغانستان سے جیت گیا تو بیگ پیک کرکے گھر جائیں گے۔

صحافی نے جڈیجا سے سوال کیا کہ اگر افغانستان کیخلاف نیوزی لینڈ جیت گیا تو بھارتی ٹیم کا کیا ہوگا؟

جڈیجا نے سیدھا سا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیوزی لینڈ جیت گیا تو بیگ پیک کرکے گھر چلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف جیت کے بعد بھارت رن ریٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے بھی آ گے نکل گیا۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا گیا 86 رنز کا ہدف باآسانی 6.3 اوورز میں پورا کر لیا۔

اس جیت کے ساتھ بھارت کا رن ریٹ 1.619، افغانستان کا رن ریٹ 1.48، نیوزی لینڈ کا 1.2 جب کہ پاکستان کا رن ریٹ 1.06 ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کا انتظار کرنا ہو گا۔ نیوزی لینڈ کی افغانستان سے شکست بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز بڑھا دے گی۔

اس کے ساتھ کوہلی الیون کو نمیبیا کے خلاف اپنا میچ بھاری مارجن سے ہر صورت جیتنا ہے۔

The post ’نیوزی لینڈ جیتا تو بیگ پیک کرکے گھر جائیں گے‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3o4T0CW
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad