ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج دو اہم میچ کھیلے جائیں گے

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج دو اہم میچ کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا میچ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابوظبی میں ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا ایک اور سنسنی خیز میچ آج جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

مذکورہ دونوں میچز اس لئے بھی اہمیت کے حامل ہیں کہ ان میچوں کے بعد گروپ ون میں سیمی فائنل ٹیموں کا فیصلہ ہوجائے گا۔

گروپ 1 میں دلچسپ صورتحال

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 1 کے پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ اپنے چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے لیکن اسے ابھی تک سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ آسٹریلیا 4 میچوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ بھی 4 میچ کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

اگرچہ آسٹریلیا نے یہ میچ جیت کر بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے لیکن ابھی اس گروپ سے کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی نہیں کرسکی ہے۔

آسٹریلیا اپنے آخری گروپ میچ آج ویسٹ انڈیز سے مقابلہ کرے گی جبکہ جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کے فیورٹ انگلینڈ سے آج شارجہ میں نبردآزماہوگا، اگر یہ دونوں ٹیمیں اپنے اپنے میچ جیت لیتی ہیں تو پوائنٹس ٹیبل پر تینوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہو جائیں گے اور نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا کہ کون سی ٹیم آگے جائے گی؟ تو اس صورتحال میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات زیادہ ہیں۔

دوسری جانب اگر آسٹریلیا ویسٹ انڈیز سے ہار جائے اور انگلینڈ جنوبی افریقا کو شکست سے دوچار کردے تو پھر آسٹریلیا کے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سیمی فائنل تک رسائی ہوجائے گی، لیکن اگر جنوبی افریقا انگلینڈ کو ہرا دے اور ویسٹ انڈیز بھی آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کردے تو پھر انگلینڈ اور جنوبی افریقہ اگلے مرحلے میں پہنچ جائیں گی۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج دو اہم میچ کھیلے جائیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3o5HHKO
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad