قسمت مہربان: نوجوان کی ایک ساتھ 20 لاٹریاں کھل گئیں

واشنگٹن : امریکی شہری اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث ایک ساتھ 20 لاٹریاں جیت کر کروڑ پتی بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے رہائشی نے لاٹری کے ٹکٹ پہلی مرتبہ آن لائن خریدے تھے، جو اس کی قسمت بدل گئے اور وہ لاکھوں ڈالرز کا مالک بن گیا۔

امریکی شہری نے آن لائن خریدی گئی ہر لاٹری سے پانچ ہزار ڈالر جیتے ہیں، بیس لاٹریوں کی انعامی رقم ایک لاکھ ڈالر یعنی پونے دو کروڑ روپے پاکستانی بنتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ برس ورجینیا کے ہی ایک شہری کے ساتھ پیش آیا، جس نے 25 لاٹریاں ایک ساتھ جیت کر 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر جیتے تھے۔

The post قسمت مہربان: نوجوان کی ایک ساتھ 20 لاٹریاں کھل گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3GNOOQO
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad