سجاد علی نے نعمان جاوید سے کیا کہا تھا؟ گلوکار نے بتا دیا

گلوکار نعمان جاوید کا کہنا ہے کہ گلوکاری میں نام تھا شہرت تھی لیکن سکون نہیں تھا۔

گلوکار نعمان جاوید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

نعمان جاوید نے بتایا کہ سجاد علی نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ کام جس میں صرف ایک فرد اور ایک کنبے کا فائدہ ہورہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے کام وہی اچھا ہے جس میں سب کا فائدہ ہو، اب میں صرف اسی راہ پر چل رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب پیدا ہوا تو کسی نے نام دے دیا، تھوڑا بڑے ہوئے تو لوگوں نے بتایا کہ اس طرح زندگی جینی ہے، جب شہرت ملی تو ٹیم نے کہا کہ اس طرح لباس پہنیں اس طرح بیٹھیں، ان سب میں، میں خود کہیں کھو گیا تھا۔

یہ پڑھیں: نعمان جاوید کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف

گلوکار نے کہا کہ میں ایک کردار کررہا تھا جس کا نام نعمان جاوید تھا، اس شخص سے چڑ ہوگئی تھی کیونکہ وہ سچ نہیں جھوٹ تھا، وہ ایک سراب اور ڈرامہ تھا جو دنیا کے کہنے پر میں نے کیا تھا کہ دیکھو میرا نام ہے، میرے پاس پیسہ ہے، اس سب نے مجھ سے میرا سکون چھین لیا اور دکھاوے کی چیزیں تھیں۔

نعمان جاوید نے کہا کہ اس زندگی کا کیا فائدہ جس میں سکون اور خوشی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سوالوں کے جواب ڈھونڈنے نکلا اور خود کو خود میں تلاش کیا تو میں ایک ڈرامہ نکلا جو خود کو بڑا سمجھ رہا تھا جو کہ میں نہیں ہوں۔

گلوکار نے کہا کہ مجھ سے منافقت برداشت نہیں ہوتی، مشہور ہونے کا شوق نہیں ہے، اب کچھ ایسے اعمال کرنے ہیں جس سے دوسرے کا بھلا ہو۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iIcseru

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad